Up Gic Urdu Sunday Quiz 14-03-2021

Up Gic Urdu Sunday Quiz 14-03-2021

1. اسم علم، اسم ضمیر، اسم اشارہ، اسم موصول کا تعلق کس اسم سے ہے؟
اسم نکرہ
اسم معرفہ
اسم جامد
اسم اعلیٰ
2. یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے؟
حسن تعلیل
تضاد
تلمیح
مراعت النظیر
3. وہ فعل جس میں کسی کام کا اثر صرف فاعل تک محدود رہے وہ کون سا فعل کہلاتا ہے؟
فعل لازم
فعل متعدی
فعل ناقض
فعل مرکب
4. جب کسی لفظ کو اس کے اصل معنی کے بجائے مجازی یا دوسرے معنی میں استعمال کیا جائے تو اسے کیا کہتے ہیں؟
استعارہ
لف و نشر
مجاز مرسل
تجنیس
5. وہ کلمہ ہے جو خود تو کسی لفظ سے نہیں بنتا لیکن اس سے دوسرے لفظ بنتے ہیں، کیا کہلاتا ہے؟
اسم جامد
اسم مصدر
اسم مشق
اسم اعلیٰ
6. زیر زمیں سے آتا ہے جو گل سوزربکف
قاروں نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے؟
تضاد
تلمیح
حسن تعلیل
مراعت النظیر
7. کسی انسان ، چیز، جگہ یا جانور کے عام طور پر لئے جانے والے نام کو کیا کہتے ہیں؟
اسم نکرہ
اسم مفروضہ
چار
پاجچ
8. آرہی ہے چاہ یوسف سے صدا
دوست یاں تھوڑے ہیں، بھائی بہت
اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟
حسن تعلیل
تضاد
تلمیح
مراعت النظیر
9. وہ کلمہ جو نہ خود کسی سے بنتا ہے اور نہ اس سے کوئی دوسرا لفظ بنتا ہو؟
اسم جامد
اسم مصدر
اسم مشق
اسم اعلیٰ
10. روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام
دہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام
اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟
کنایہ
لف و نشر
مجاز مرسل
استعارہ
11. گلے سے ملتے ہی جتنے گِلے تھے بھول گئے
وگرنہ یاد تھیں ہم کو شکایتیں کیا کیا
اس شعر میں کیا ہے؟
کنایہ
استعارہ
لف و نشر
تجنیس
12. کلام میں دو یا دو سے زیادہ ایسے الفاظ جو تلفظ یا املا کے لحاظ سے تو ایک جیسے ہوں ، مگر معنی کے اعتبار سے مختلف ہو تو شعر کی یہ خوبی کیا کہلاتی ہے ؟
کنایہ
استعارہ
تجنیس
لف و نشر
13. شعر میں کسی بات کا وہ سبب بیان کرنا جو حقیقت میں اس کا سبب نہ ہو، کیا کہلاتا ہے؟
حسن تعلیل
تضاد
تلمیح
مراعت النظیر
14. وہ فعل جو دو یا دو سے زیادہ افعال سے مل کر بنتا ہے، وہ کون سا فعل کہلاتا ہے؟
فعل لازم
فعل متعدی
فعل ناقض
فعل مرکب
15. کسی ایک چیز کو کسی دوسری چیز کے مانند بتانا ، کیا کہلاتا ہے؟
کنایہ
تشبیہ
لف و نشر
استعارہ
16. قرآن مجید ایک مقدس کتاب ہے۔
اس میں اسم معرفہ کی نشاندہی کیجئے؟
مقدس
کتاب
ہے
قرآن مجید
17. سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے؟
تضاد
حسن تعلیل
تلمیح
مراعت النظیر
18. وہ اسم جو پہلے سے مذکور کسی شخصیت ، جگہ یا چیز کی بجائے بولا جائے ، اسے کیا کہتے ہیں؟
صفت
اسم
فعل
ضمیر
19. کلام میں ایسے الفاظ کا استعمال جس کے دو معنیٰ ہوں ایک قریب کے اور دوسرے دور کے اور شاعر کی مراد دور کے معنیٰ سے ہو تو لفظ کا یہ استعمال کیا کہلاتا ہے؟
تضاد
تلمیح
مراعت النظیر
ایہام
20. کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے؟
حسن تعلیل
تضاد
تلمیح
مراعت النظیر
21. بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں؟
دو
تین
چار
پاجچ
22. تشبیہ کے کتنے جز ہیں؟
تین
چار
پانچ
چھ
23. وہ فعل جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا مکمل طور پر واضع نہیں ہوتا وہ کون سا فعل کہلاتا ہے؟
فعل لازم
فعل متعدی
فعل ناقض
فعل مرکب
24. لڑکی کتاب پڑھ رہی ہے۔
اس میں اسم نکرہ کی نشاندہی کیجئے؟
لڑکی
کتاب
رہی ہے
پڑھ
25. میکش کو ہوس ایاغ کی ہے
پروانے کو لو چراغ کی ہے
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال کی گئی ہے؟
تضاد
ایہام
تلمیح
مراعت النظیر
26. معنوں کے لحاظ سے اسم مصدر کی کتنی قسمیں ہیں؟
دو
تین
چار
پانچ
27. کلام میں مناسب وقفوں کے ساتھ ہم قافیہ لانا کیا کہلاتا ہے؟
تلمیح
ترصیع
حسن تعلیل
تجنیس و تام
28. نازکی اس کے لب کی کیا کہئے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟
کنایہ
لف و نشر
تشبیہ
استعارہ
29. کلام میں پہلے ایک ایسا لفظ لانا جس کی مناسبت یا تعلق سے دوسرے الفاظ کسی ایک مصرعے یا شعر میں جمع ہو جائیں ، اسے کیا کہتے ہیں؟
حسن تعلیل
مراعت النظیر
تضاد
تلمیح
30. پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟
حسن تعلیل
تضاد
تلمیح
مراعت النظیر
31. وہ الفاظ جو نہ تو کسی کا نام ہو یا نہ کسی کام کا اظہار کرتے ہیں بلکہ اسم اور فعل کے ساتھ مل کر اپنے معنی ظاہر کرتے ہیں وہ کیا کہلاتے ہیں؟
ضمیر
فعل
اسم
حرف
32. لاہور ایک تاریخی شہر ہے۔
اس میں اسم معرفہ کی نشاندہی کیجئے؟
تاریخی
لاہور
ہے
شہر
33. کلام میں ایسے الفاظ کا لانا جو ایک دوسرے کی ضد ہوں، کیا کہلاتا ہے؟
حسن تعلیل
تلمیح
مراعت النظیر
تضاد
34. وہ لفظ جو اپنے اصلی معنی کے بجائے مجازی معنی میں استعمال کیا جائے اور دونوں معنوں میں تشبیہ کا تعلق ہو اسے کیا کہتے ہیں ؟
کنایہ
استعارہ
لف و نشر
مجاز مرسل
35. بات کو پوشیدہ رکھ کر کہنا یا منفی اشارہ کرنا کیا کہلاتا ہے؟
استعارہ
لف و نشر
مجاز مرسل
کنایہ
36. جب کلام میں ایک لفظ یا چند الفاظ کے ذریعے کسی تاریخی شخصیت ، جگہ یا واقعہ کی طرف اشارہ کیا جائے تو اسے کیا کہتے ہیں؟
حسن تعلیل
تلمیح
تضاد
مراعت النظیر
37. وہ کلمہ جو کسی شخص، جگہ، جانور یا پرندے کا نام ہو ، کیا کہلاتا ہے؟
ضمیر
فعل
اسم
حرف
38. ایک ایسی صنعت جس میں شعر کے اندر ہی سوال کیا جاتا ہے اور پھر شعر میں ہی جواب دیا جاتا ہے؟
تلمیح
ترصیع
حسن تعلیل
سوال جواب
39. روئے سخن کسی کی طرف ہو تو روسیاہ
سودا نہیں ، جنوں نہیں، وحشت نہیں مجھے
اس شعر میں کیا استعمال کیا گیا ہے؟
کنایہ
استعارہ
لف و نشر
مجاز مرسل
40. غضب آنکھیں، ستم ابرو، عجب منہ کی صفائی ہے
خدا نے اپنے ہاتھوں سے تری صورت بنائی ہے
اس شعر میں کیا ہے؟
مجاز مرسل
استعارہ
لف و نشر
تجنیس
41. بلحاظ معنی اسم کی کتنی قسمیں ہیں؟
دو
تین
چار
پاجچ
42. وہ لفظ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہوتا ہے اسے کیا کہتے ہیں؟
اسم
ضمیر
فعل
تجنیس

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

DMCA.com Protection Status
error: Content is protected !!