NTA UGC NET JUNE 2020 MODEL PAPER (01)

1.

لیتا نہ اگر دل تمھیں دیتا کوئی دم چین

کرتا جو نہ مرتا کوئی دن آہ و فغاں اور

غالب کا یہ شعر کس صنف سے تعلق رکھتا ہے؟

مرثیہ

غزل

قصیدہ

نظم

 
 
 
 
 

2.

صحت میزبانی اور نقل روح کا قصہ کس مثنوی میں ہے؟

قطب مشتری، کدم راؤ پدم راؤ

پھول بن، گلزار نسیم

قطب مشتری، پھول بن

سحر البیان، گلزار نسیم

 
 
 
 
 

3.

 

لمبی لڑکی کس افسانوی مجموعے میں شامل ہے؟

ایک لڑکی

الاؤ

اپنے دکھ مجھے دے دو

واردات

 
 
 
 
 

4.

اسلوبیاتی تنقید اور تاثراتی تنقید میں شامل نقادوں کی نشاندہی کیجئے؟

مسعود حسین خان۔۔۔۔ فراق گورکھپوری

خلیق انجم۔۔۔۔ مغنی تبسم

شمس الرحمٰن فاروقی۔۔۔خلیل احمد بیگ

احتشام حسین۔۔۔گوپی چند نارنگ

 
 
 
 

5.

ابن انشاء نے ایران کا سفر کب کیا؟

دسمبر۔ 1963

جنوری۔ 1964

جولائی۔ 1972

جنوری۔ 1974

 
 
 
 
 

6.

ان میں کون سا زمرہ اُردو مصوتے کا ہے؟

اے، چ، ث

آ، اے، او

او، ش، ض

آ، ق، ن

 
 
 
 
 

7.

میں ان سے اپنا سر پھوڑ لوں گی۔ صاحب عالم مجھے صرف راستہ بتا دیجئے” 

ڈرامہ انارکلی میں یہ جملہ کس کردار کی زبان سے ادا ہوا ہے؟

دل آرام

ثریہ

رانی

عنبر

 
 
 
 
 

8.

تضحیک روزگار اور در مدح بہادر شاہ ظفر کا تعلق کس سے ہے اور اس کے تخلیق کار کون ہیں؟

غزل: غالب، حالی

تنقید: محمد حسن، احتشام حسین

قصیدہ: سودا، ذوق

نظم: سودا، ذوق

 
 
 
 

9.

لفظ قصیدہ کس زبان کا لفظ ہے اور اہم جز تشبیب کا لفظ کس سے نکلا ہے؟

فارسی کا۔۔۔۔۔۔۔شب سے

اُردو کا۔۔۔۔۔۔۔شباب

عربی کا۔۔۔۔۔۔شباب

انگریزی کا۔۔۔۔۔شب

 
 
 
 
 

10.

جس میں کسی زبان کی امتیازی آوازوں کا مطالعہ کیا جائے” اور جس میں لفظ کی ساخت کا مطالعہ پیش کیا جائے” یہ دونوں تعریف کس کی ہیں؟

فونیمیات۔۔۔صرفیات

صرفیات۔۔۔۔معنیات

نحویات۔۔۔۔فونیمیات

صوتیات۔۔۔۔صرفیات

 
 
 
 
 

11.

مظہر مرد” اس نام سے جمیل مظہری کی تاریخ وفات کس نے نکالی تھی؟

ان کے بھائی نے

خود جمیل مظہری نے

رضا مظہری نے

کوئی نہیں

 
 
 
 
 

12.

اکهر ناتھ اور عطارد کس مثنوی کے کردار ہیں اور اس مثنوی کے تخلیق کار کون ہیں؟

قطب مشتری، پھول بن۔۔۔وجہی، نشاطی

کدم راؤ، قطب مشتری۔۔۔۔بیدری، وجہی

رانی کیتکی کی کہانی، بکٹ کہانی۔۔۔۔انشا، فضلی

سحر البیان، گلزار نسیم۔۔۔۔میر حسن، نسیم

 
 
 
 
 

13.

آیات وجدانی اور ساتواں در صنفی لحاظ سے کیا ہیں اور کس کی تخلیق ہیں؟

مثنوی: غالب اور کلیم عاجز

شاعری: یگانہ اور شہریار

قصیدہ: سودا اور غالب

سفرنامہ: یگانہ اور شہریار

 
 
 
 
 

14.

فسانہ عجائب اور بستی صنفی اعتبار سے کیا ہے؟

داستان اور افسانہ

داستان اور ناول

داستان اور مثنوی

داستان اور سفر نامہ

 
 
 
 
 

15.

جمیل مظہری جدید اردو مرثیہ نگاری کے امام ہیں” بقول؟

افضل حسن

رشید احمد صدیقی

امداد امام اثر

ڈاکٹر سلام سندیلوی

 
 
 
 
 

16.

ان میں کون سے تین افسانہ نگاروں کا ممبئی میں انتقال ہوا؟

خواجہ احمد عباس، عصمت، اقبال مجید

منٹو، بیدی، قرۃ العین حیدر

کرشن چندر، بیدی، عصمت

کرشن چندر، خواجہ احمد عباس، غیاث احمد گدی

 
 
 
 
 

17.

مصری، قند، گری، سامبھر، لونگ، سپاری جیسے الفاظ کی نظم میں آئے ہیں؟

حالی

نظیر اکبر آبادی

اسماعیل میرٹھی

جوش

 
 
 
 
 

18.

ہمارا جدید مرثیہ جس کی داغ بیل ضمیر نے ڈالی ہے اپنی جامعیت کے اعتبار سے فارسی، عربی اور انگریزی مراثی سے کہیں افضل و برتر ہے” بقول؟

رشید احمد صدیقی

ڈاکٹر سلام سندیلوی

ڈاکٹر احسن فاروقی

امداد امام اثر

 
 
 
 
 

19.

انشاء اللہ خان انشا کی پیدائش کے متعلق درست جملہ کیا ہوگا؟

1750۔ لکھنؤ

1752۔کلکتہ

1752۔بمبئی

1752۔دہلی

 
 
 
 
 

20.

سرسید احمد خان کے سفرنامہ مسافران لندن کو کس نے ترتیب دیا؟

مولوی عبدالحق

 حکیم اجمل خان 

محمد اسماعیل 

رشید حسن خان

 
 
 
 

21.

محنت ایسی کرتے تھے کہ کوئی دوسرا کرے تو مر جائے”

یہ جملہ کس کتاب سے ہے؟

حیات جاوید

نذیر احمد کی کہانی

الفاروق

اردوئے معلیٰ

 
 
 
 

22.

عود ہندی اور غبار خاطر کا تعلق کس صنف سے ہے اور مصنف کا کیا نام ہے؟

خطوط: غالب۔۔ابو الکلام آزاد

خاکہ: حسن نظامی۔۔احمد جمال پاشا

رپورتاژ: کرشن چندر۔۔ حیات للہ انصاری

قصیدہ: سودا۔۔ذوق

 
 
 
 
 

23.

شاعری کو نقل کی نقل کون کہتا ہے اور شاعری کے لئے جھوٹ اور مبالغے کو جائز کون سمجھتا ہے؟

ارسطو اور لانجائنس

افلاطون اور ایلیٹ

ارسطو اور آرنلڈ

افلاطون اور ارسطو

 
 
 
 
 

24.

سب رات میری سپنو میں گزر جاتی ہے

اور

جھپٹنے کا نرم رو دریا شفق کا اضطراب

یہ دونوں مصرعے کس نظم کے ہیں؟

کلرک کا نغمہ محبت اور ذوق و شوق

کلرک کا نغمہ محبت اور کسان

جاتری اور لینن خدا کے حضور میں

سمندر کا بلاوا اور حسن کوزہ گر

 
 
 
 
 

25.

اُردو سندھ میں پیدا ہوئ۔ اور اُردو برج بھاشا سے نکلی ہے۔ کس کس نے کہا؟

قادری زور اور محمد حسین آزاد

شیرانی اور محمد حسین آزاد

مسعود حسین خاں اور محمد حسین آزاد

سید سلیمان ندوی اور محمد حسین آزاد

 
 
 
 

26.

الف: انیس و دبیر کے بعد پھر مرثیہ گو شعراء کو عروج نہیں ہوا۔ اور انیس و دبیر وہ لوگ ہیں جو مرثیہ ہی نہیں جو کچھ کہتے ہیں خدا سخن کہلاتے”

ب: اگر میر انیس صاحب کو شعرائے اردو کے زمرے سے نکال دیجئے تو اردو کی شاعری فارسی کی شاعری سے بہت پیچھے پڑ جاتی ہے”

ان دونوں اقوال کے بارے میں کیا درست ہے؟

پہلا قول امداد امام اثر کا ہے دوسرا رشید احمد صدیقی کا

دونوں قول رشید احمد صدیقی کے ہیں

پہلا قول رشید احمد صدیقی کا ہے دوسرا امداد امام اثر کا

دونوں قول امداد امام اثر کے ہیں

 
 
 
 

27.

دل آباد ہو، جی کو آرام ہو

تمہارا بھی اس کام میں کام ہو

یہ شعر کس مثنوی سے ماخوذ ہے؟

گلزار نسیم

سحر البیان

پھول بن

بکٹ کہانی

 
 
 
 
 

28.

 

ان میں دو زمرے صحیح ہیں؟

عرفان صدیقی، مومن خاں مومن

جوش ملیح آبادی، غالب

میر انیس، امانت لکھنوی

شوکت صدیقی، مولوی عبدالحق

 
 
 
 
 

29.

مصحفی نے سودا کو قصیدہ کا نقاش اول اپنی کس کتاب میں کہا؟

تذکرہ ہند

ریاض الفصحا

عقد ثریہ

گلشن گفتار

 
 
 
 

30.

لہندا اور سندھی زبان کا تعلق کس جگہ سے ہے؟

مغربی پنجاب اور آسام

مغربی پنجاب اور سندھ

سندھ اور بنگال

 
 
 
 

31.

افسانے اور ان کے حصوں سے متعلق درست زمرہ کیا ہوگا؟

معصوم بچہ۔۔۔چار حصے

بدنصیب ماں۔۔۔تین حصے

 روشنی۔۔۔تین حصے

نئی بیوی۔۔۔دو حصے

 
 
 
 

32.

خوشی سے رنج کا بدلہ یہاں نہیں ملتا

وہ مل گئی تو مجھے آسماں نہیں ملتا

…..

بیٹھا ہوں پاؤں توڑ کے تدبیر دیکھنا

منزل قدم سے لپٹی ہے تقدیر دیکھنا

یہ دونوں شعر کس کس کے ہیں؟

حالی اور غالب

حسرت اور مومن

فانی اور یگانہ

عرفان صدیقی اور کلیم عاجز

 
 
 
 
 

33.

فراق کے شعری مجموعوں کا زمانی اعتبار سے درست جوڑ کون سا ہے؟

گل نغمه، مشعل

شعلہ ساز، رمز و کنایت

رمز و کنایت، روپ

شبنمستان، روح کائنات

 
 
 
 
 

34.

درج ذیل سے اُردو کے دو ادیبوں کے نام بتائیں جنہیں گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا؟

شمس الرحمٰن فاروقی۔۔۔ گوپی چند نارنگ

فراق گورکھپوری۔۔۔قرۃ العین حیدر

شمیم حنفی۔۔قمر رئیس

محمد حسن۔۔سید محمد اشرف

 
 
 
 
 

35.

اختر الایمان اور شفیق فاطمہ شعری کے شعری مجموعہ کی نشاندہی کیجئے؟

زمین زمین۔۔نغمھ نما

شعلہ ساز۔۔روح ادب

سب رنگ۔۔آفاق نوا

سموم و سبو۔۔بنت لمحات

 
 
 
 
 

36.

ایک لڑکا اور تاج محل کس کی نظمیں ہیں؟

اخترالایمان اور میرا جی

اختر الایمان اور فیض

جو ش اور چکبست

اخترالایمان اور ساحر لدھیانوی

 
 
 
 
 

37.

 

ان میں دو زمرے صحیح ہیں؟

منٹو۔۔شاردا، ساڑھے تین آنے

کرشن چندر۔۔لال باغ، کالی شلوار

خواجہ احمد عباس۔۔تین عورتیں، ایک سوال

بیدی۔۔ببل، صرف ایک سگریٹ

 
 
 
 
 

38.

تھی دوپہر شباب پہ تھا رنگ داستاں

کھولے ہوئے سیاہ علم لشکر گراں

وہ گرم لودھ دھوپ کی تیزی کہ الاماں

سورج بھی لے رہا تھا دلیروں کا امتحاں

لیکن تپش سے کیا خطر ان کی نگاہ کو

رد کر دیا جنہوں نے سپر کی پناہ کو

یہ بند کس کے مرثیہ سے لیا گیا ہے؟

میر انیس

میرزا دبیر

میر خلیق

جمیل مظہری

 
 
 
 
 

39.

یوسف اور خواجہ سرا، حاتم اور نوفل باغ و بہار کے کس درویش کے کردار ہیں؟

پہلے اور چوتھے

پہلے اور دوسرے

تیسرے اور چوتھے

دوسرے اور تیسرے

 
 
 
 

40.

کلیم الدین احمد کی تخلیقات کا زمانی اعتبار سے درست زمرہ کیا ہوگا؟

اردو تنقید پر ایک نظر، عملی تنقید، اپنی تلاش میں

عملی تنقید، اردو تنقید پر ایک نظر، اپنی تلاش میں

اپنی تلاش میں، عملی تنقید، اردو تنقید پر ایک نظر

عملی تنقید، اپنی تلاش میں، اردو تنقید پر ایک نظر

 
 
 
 
 

41.

صنف قصیدہ اردو ادب میں کس طرح سے داخل ہوا؟

فارسی سے عربی میں اور پھر اُردو ادب میں

عربی سے فارسی میں اور پھر اُردو ادب میں

فارسی سے اردو میں داخل ہوا

فارسی سے سنسکرت پھر اُردو ادب میں

 
 
 
 
 

42.

ان میں سے کس کے لغوی معنی تصریح اور توضیح کے ہیں؟

گیت

پیروڈی

رپورتاژ نگاری

تبصرہ

 
 
 
 
 

43.

عشق کیا ہے غم ہستی سے رہا ہو جانا” یہ کس کے مرثیہ کا بند ہے؟

میرزا غالب 

میر انیس

میرزا دبیر

جمیل مظہری

 
 
 
 
 

44.

مومن تہذیب کی لگام کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ہمیشہ باتیں رمزوکنایہ کے پیرائے میں کہتے ہیں” بقول؟

نیاز فتح پوری

ڈاکٹر سید عبداللہ

امداد امام اثر

ڈاکٹر عبادت بریلوی

 
 
 
 

45.

مثنوی قطب مشتری میں مریخ خان کس کا بیٹا ہے اور عطارد کا پیشہ کیا ہے؟

اسد خان، مصور

سرطان، وزیر

ابراہیم، جاسوس

قلی قطب شاہ، کمانڈر

 
 
 
 

46.

تھی دوپہر شباب پہ تھا رنگ داستاں

کھولے ہوئے سیاہ علم لشکر گراں

وہ گرم لودھ دھوپ کی تیزی کہ الاماں

سورج بھی لے رہا تھا دلیروں کا امتحاں

لیکن تپش سے کیا خطر ان کی نگاہ کو

رد کر دیا جنہوں نے سپر کی پناہ کو

یہ مرثیہ جمیل مظہری نے کس سن میں لکھا؟

1936

1951

1955

1957

 
 
 
 
 

47.

نئی تنقید اور ادبی اصناف نام کی تخلیق کس کی ہیں؟

جمیل جالبی اور گیان چند جین

امتیاز علی عرشی اور رشید حسن خاں

مولوی عبدالحق اور قاضی عبد الودود

احتشام حسین اور وزیر آغا

 
 
 
 
 

48.

ملک شاہ اور مظفر کے کردار کس صنف سے تعلق رکھتے ہیں؟

سحر البیان اور گلزار نسیم

پھول بن اور قطب مشتری

کدم راؤ پدم راؤ اور گلزار نسیم

بکٹ کہانی اور پھول بن

 
 
 
 
 

49.

شعلہ و شبنم اور آہنگ کا تعلق کس صنف سے ہے اور ان کے تخلیق کار کون ہیں؟

تنقید: علی سردار جعفری، محمد حسن

شاعری: اختر الایمان، فیض احمد فیض

سفرنامہ: میراں جی، شیرانی

شاعری: جوش، مجاز

 
 
 
 
 

50.

یہ سر گزشت میری ذرا کان دھر سنو

اور

احوال اس فقیر کا دوستاں سنو

یہ دونوں مصرے کس درویش کے قصے میں ہیں؟

پہلے اور تیسرے درویش

پہلے اور دوسرے درویش

پہلے اور چوتھے درویش

تیسرے اور چوتھے درویش

 
 
 
 
 

51.

نیلی ساڑھی اور پیرس کی ایک شام کس کے افسانوی مجموعہ کا نام ہے؟

قرۃالعین حیدر

کرشن چندر

خواجہ احمد عباس

عصمت چغتائی

 
 
 
 
 

52.

اُردو میں کل مصوتے کی تعداد کتنی ہے؟

چار

چھ

آٹھ

نو

 
 
 
 
 

53.

مثنوی سحر البیان کس بحر میں لکھی گئی؟

بحر ہجز

بحر مقصور

بحر متقارب

بحر خفیف

 
 
 
 
 

54.

غرض مشکل ہمیں ہوتی کہ پیدا کرکے ایسے کو

خدا گریہ نہ فرماتا نہیں کوئی میرا ثانی

یہ شعر کس صنف سے ہے اور اس کو کس نے لکھا ہے؟

قصیدہ۔۔۔۔سودا

نظم۔۔۔۔حالی

قصیدہ۔۔۔۔ذوق

نظم۔۔۔۔۔آزاد

 
 
 
 
 

55.

نظر اور نظریہ، اور تعبیر کی شرح کس کی تصنیف ہیں؟

کلیم الدین احمد اور شمس الرحمٰن فاروقی

آل احمد سرور اور شمس الرحمٰن فاروقی

محمد حسن اور امداد امام اثر

شبلی اور رشید حسن خاں

 
 
 
 
 

56.

پھول بن کا تعلق کس صنف سے ہے اور یہ کس نے تخلیق کی؟

شاعری: مومن

نظم: اختر الایمان

مثنوی: ابن نشاطی

داستان: وجہی

 
 
 
 
 

57.

آگرہ بازار کس کے ڈراما کا نام ہے؟

محمد حسن

حبیب تنویر

آغا حشر کاشمیری

امانت لکھنوی

 
 
 
 
 

58.

کسی زبان کی ترقی کے لئے یہ بھی کچھ کم اہم نہیں کہ ہم اس کی معرفت حاصل کریں۔ اور یہ معرفت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب زبان کا حسب نسب معلوم ہو، اس کے تاریخی ارتقاء کے مختلف دور جانتے ہوں، اس کے مزاج داں اور فطرت شناس ہوں” بقول؟

مسعود حسین خاں

شوکت سبزواری

جمیل جالبی

سیّد سلیمان ندوی

 
 
 
 
 

59.

مشعل جاں اور مشعل نام سے کس نے شعری مجموعہ لکھا؟

فراق اورمخدوم

مجروح اور فراق گورکھپوری

جوش اور فراق

یگانہ اور فراق

 
 
 
 

60.

سہیل عظیم آبادی کا نام اس لحاظ سے منفرد ہے کہ انہوں نے پہلی بار صوبے بہار کی زندگی کو افسانوں کا موضوع بنایا” بقول؟

وہاب اشرفی

عزیز احمد

 قمر رئیس

 احتشام حسین

 
 
 
 
 

61.

 

فرانسیسی شاعری کی وہ صنف جو در اصل ایک طرح کا بند ہوتی ہے، اور اس ایک ہی بند میں پوری نظم ہو جاتی ہے؟

 ترائیلے

ہائیکو

بیروڑی

تبصرہ

 
 
 
 
 

62.

سمندر کا بلاوا اور چاند تاروں کا بن صنفی لحاظ سے کیا ہے؟

مثنوی: وجہی اور میر حسن کی

سفرنامے: ابن انشاء اور مجتبیٰ حسین

غزلیں: فراق اور حسرت

نظمیں: میراجی اور مخدوم

 
 
 
 
 

63.

قصیدہ کے کس حصے میں شاعر ممدوح کی تعریف بیان کرتا ہے۔ اور کس حصے میں بات سے بات پیدا کرتے ہوئے مدح کی طرح آتا ہے”

مدح اور گریز

تشبیب اور گریز

تشبیب اور مدح

گریز اور دعا

 
 
 
 

64.

ان کے کلام کا زور و اثر انوری اور خاقانی کو دیا جاتا ہے۔ اور نزاکت مضمون میں عرفی اور ظہوری کو شرماتا ہے” یہ بیان کس قصیدہ گو کے لیے کس نے کہا؟

حالی نے ذوق کے لیے

محمد حسین آزاد نے سودا کے لئے

امداد امام اثر نے سودا کے لئے

محمد حسین آزاد نے ذوق کے لیے

 
 
 
 
 

65.

عین عنایت الہی دیکھیے، اسی دم دونوں کی آنکھوں میں بینائی آئی، جس میں تاب و توانائی آئی۔ بادشاہ جلد سوار ہو، بہوؤں سے لشکر میں جاکر دو چار ہوا”

یہ پیراگراف کس داستان کا ہے؟

باغ و بہار

کربل کتھا

بوستان خیال

فسانہ عجائب

 
 
 
 

66.

ان میں سے کن دو ن ناقدین کی پیدائش اعظم گڑھ میں ہوئی؟

کلیم الدین احمد۔۔۔۔امداد امام اثر

احتشام حسین۔۔۔۔شمس الرحمٰن فاروقی

گوپی چند نارنگ۔۔۔۔۔وزیر آغا

مجنوں گورکھپوری۔۔۔۔آل احمد سرور

 
 
 
 
 

67.

زندگی ایک عظیم اور مسلسل حرص ہے اور ہر چھوٹی بڑی حرص کی طرح انسانوں پر خوفناک پابندیاں عائد کرتی ہے اور پھر ایکدم اپنی کشش کھو دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم جس آسانی اور تیزی سے اسکی طرف مائل ہوتے ہیں اسی آسانی کے ساتھ اسے برا بھلا کہنے پر تیار ہو جاتے ہیں”

یہ پیراگراف کس ناول سے ماخوذ ہے؟

امراؤ جان ادا

 بستی

 فردوس بریں

 اداس نسلیں

 
 
 
 
 

68.

جنون لطیفہ اور شامت اعمال کا تعلق کس صنف سے ہے؟

انشائیہ

سفرنامہ

رپورتاژ

افسانہ

 
 
 
 
 

69.

تھی دوپہر شباب پہ تھا رنگ داستاں

کھولے ہوئے سیاہ علم لشکر گراں

وہ گرم لودھ دھوپ کی تیزی کہ الاماں

سورج بھی لے رہا تھا دلیروں کا امتحاں

لیکن تپش سے کیا خطر ان کی نگاہ کو

رد کر دیا جنہوں نے سپر کی پناہ کو

جمیل مظہری کے مرثیہ کا یہ بند کس مرثیہ سے ہے؟

مضراب شہادت

عزم محکم

افسانہ ہستی

پیمان وفا

 
 
 
 

70.

کاظم علی جوان اور مرزا علی لطف کس سے وابستہ تھے؟

فورٹ ولیم کالج

علی گڑھ تحریک

دبستان دہلی

دبستان لکھنو

 
 
 
 
 

71.

مفاعیلن مفاعیلن فعولن” اس بحر میں کون سی مثنوی لکھی گئی اور کس نے لکھی؟

سحر البیان۔۔۔۔میر حسن

بکٹ کہانی۔۔۔۔افضل 

قطب مشتری۔۔۔۔۔وجہی

پھول بن۔۔۔۔ابن نشاطی

 
 
 
 
 

72.

کرداروں سے متعلق درست زمرہ کیا ہوگا؟

روشنی۔۔۔۔پھول متی

معصوم بچہ۔۔۔۔گومتی دیوی

بدنصیب ماں۔۔۔۔کیدار ناتھ

مالکن۔۔۔۔۔آشا دیوی

 
 
 
 

73.

ان میں درست نمرہ تلاش کیجئے؟

علی گڑھ تحریک کے بانی۔۔۔۔حالی

ترقی پسند تحریک کے بانی۔۔۔۔مولوی عبدالحق

حلقہ اربابِ ذوق کے بانی۔۔۔نصیر احمد جامعی

فورٹ ولیم کالج کے بانی۔۔۔۔ٹیلر

 
 
 
 
 

74.

ہے میرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل کے تماشا گوہر؟

آنکھ میں

اشکوں کے

آبلہ

منھ

 
 
 
 

75.

غرض خدائی فوجداروں کا یہ لشکر غل مچاتا، دین دین کے نعرے مارتا میرے سامنے سے گزرا۔ اس جم غفیر کے بیچوں بیچ دولھا میاں تھے۔ یہ کون تھے، عالی جناب بہادر خاں صاحب سپہ سالار۔ لباس سے بجائے سپہ سالار کے دولھا معلوم ہوتے تھے، جڑاؤ زیور میں لدے ہوئے تھے”

یہ پیراگرف کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

نذیر احمد کی کہانی

غبار خاطر

اردوئے معلیٰ

مضامین سر سید

 
 
 
 
 

76.

 

جیلانی بانو کے افسانوی مجموعے راستہ بند ہے میں شامل افسانوں کا درست زمرہ کیا ہوگا؟

گل نغمہ، گِدھ، کیا ٹوٹ گیا

بھاگو بھاگو، جنت کی تلاش، یہ شہر بکاؤ ہے

کن، عبّاس نے کہا، تماشا

موم کی مریم، یہ شہر بکاؤ ہے، پردہ گرتا ہے

 
 
 
 
 

77.

یہاں پیر بھی آچکے ہیں جواں بھی

تنو مند بیٹے بھی ابا میاں بھی

یہ شعر کس نظم سے ہے؟

تاج محل

سمندر کا بلاوا

چکلے

صبح آزادی

 
 
 
 
 

78.

ان میں سے چار جلد اور چار ابواب والے ناول کی نشاندہی کیجئے؟

فائر ایریا اور اداس نسلیں

اداس نسلیں اور آگ کا دریا

توبۃ النصوح اور آگ

فسانہ آزاد اور اداس نسلیں

 
 
 
 
 

79.

“ہماری زندگی میں جو بھی چیز بہت دور ہے وہی ہم کو زیادہ خوش کرنے والی ہے”

یہ لائن سر سید کے کس مضمون سے کی گئی ہے؟

اپنی مدد آپ

انسان کے خیالات

سراب حیات

اُمید کی خوشی

 
 
 
 
 

80.

 

نیکی اس وقت تک نیکی ہے جب تک آدمی کو یہ نہ معلوم ہو کہ وہ کوئی نیک کام کر رہا ہے۔ جہاں اس نے یہ سمجھنا شروع کیا، نیکی نیکی نہیں رہتی”

کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

الفاروق

حیات جاوید

کندن

نام دیو مالی

 
 
 
 
 

81.

اس صنف کا نام بتائیں جس میں ایک ایسے بادشاہ کا حال بیان کیا گیا ہے، جس کا وزیر لشکر لے کر چین کا ملک فتح کرنے گیا تھا”

فسانہ عجائب

باغ و بہار

پھول بن

گلزار نسیم

 
 
 
 

82.

 

سر سید احمد خاں کی سرکاری، ملکی اور قومی خدمات کا ذکر حیات جاوید کے کس حصے میں درج ہے؟

پہلے

دوسرے

تیسرے

چوتھے

 
 
 
 
 

83.

وہ نظم جس کے ہر بند میں پانچ پانچ مصرع اور ایسی شعری صنف جس میں محض تین مصرعے ہوتے ہیں ان کو کیا کہتے ہیں؟

مسدس اور ترائلے

مخمس ہائیکو

گیت اور مثمن

ترائلے اور مربع

 
 
 
 
 

84.

قصیدہ کے اجزائے ترکیبی میں گریز اور مدح کس نمبر پر آتے ہیں؟

پہلے اور چوتھے

دوسرے اور چوتھے

پہلے اور دوسرے

دوسرے اور تیسرے

 
 
 
 
 

85.

عام شاعروں کی طرح وہ (اکبر) بھی غزل گوئی کے عادی ہو گئے تھے اور اس لیے نظم کے فرائض کو انجام نہ دے سکے” بقول؟

فراق گورکھپوری

آل احمد سرور

احتشام حسین

کلیم الدین احمد

 
 
 
 
 

86.

 

رباعی اس صنف کا نام ہے جس کے چار مصرعوں میں ایک مکمل مضمون ادا کر دیا جاتا ہے۔ رباعی کے آخری دو مصرعوں بالخصوص چوتھے مصرع پر پوری رباعی کے حُسن و اثر اور زور کا دارومدار ہے”

بقول؟

فراق گورکھپوری

 مولوی عبدالحق

فرمان فتح پوری

شمس الرحمٰن فاروقی

 
 
 
 
 

87.

لسانیات زبان کی تنقید ہے” بقول؟

مسعود حسین خاں

محی الدین قادری زور

شوکت سبزواری

محمود شیرانی

 
 
 
 

88.

کتھارسس اور معروضی تلازمہ کا تصور کس نے پیش کیا؟

افلاطون اور ارسطو

ارسطو اور آرنلڈ

ارسطو اور ایلیٹ

افلاطون اور رچرڈز

 
 
 
 
 

89.

بکٹ کہانی کس بولی پر مبنی ہے؟

برج بھاشا

مراٹھی

کھڑی بولی

ہریانوی

 
 
 
 

90.

مضمون کے اعتبار سے قصیدہ کو کتنے حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟

مدحیہ اور ہجویہ

مدحیہ، ہجویہ واعظیہ اور بیانیہ

ہجویہ، واعظیہ اور بیانیہ 

مدحیہ، ہجویہ اور واعظیہ

 
 
 
 

91.

ایک دل اور یہ ہجوم سوگواری ہائے ہائے

یہ ستم اے سنگ دل سرمایہ داری ہائے ہائے

یہ شعر کس نظم سے ہے؟

کسان

شکست زندہ کا خواب

گریز

نشاط امید

 
 
 
 

92.

ان میں کونسا زمرہ درست ہے ؟

شامت اعمال۔۔۔ ستم ایجاد میں شامل

کپور کا فن۔۔۔۔ چشم حیراں میں شامل

وکیل صاحب۔۔۔۔ مضامین پطرس میں شامل

چینی شاعری۔۔۔ سنگ و خشت میں شامل

 
 
 
 
 

93.

سو راجیہ قتل و خون سے نہیں ملتا۔ تیاگ، تپ اتم شدی سے ملتا ہے۔ لالچ چھوڑتے نہیں۔ خواہشات چھوڑتے نہیں”

یہ پیراگراف کس افسانے سے ماخوذ ہے؟

قاتل کی ماں

لاجونتی

انصاف کی پولیس

روشنی

 
 
 
 
 

94.

ان میں سے دو ناول 11 حصوں پر مشتمل ہیں؟

بستی اور ایک چادر میلی سی

خدا کی بستی اور امراؤ جان ادا

آگ کا دریا اور فائر ایریا

فسانہ آزاد اور اداس نسلیں

 
 
 
 
 

95.

باغ و بہار میں عجم اور چین میں کون کونسا درویش ک رہتا تھا؟

پہلا اور چوتھا

دوسرا اور تیسرا

تیسرا اور چوتھا

پہلا اور دوسرا

 
 
 
 

96.

نہیں وہ کیا کروں فیروز استاد۔۔۔۔۔۔کہ دیتا شاعری کا کچھ میری داد

یہ شعر کس مثنوی سے ماخوذ ہے؟

قطب مشتری

پھول بن

کدم راؤ پدم راؤ

گلزار نسیم

 
 
 
 
 

97.

تھی دوپہر شباب پہ تھا رنگ داستاں

کھولے ہوئے سیاہ علم لشکر گراں

وہ گرم لودھ دھوپ کی تیزی کہ الاماں

سورج بھی لے رہا تھا دلیروں کا امتحاں

لیکن تپش سے کیا خطر ان کی نگاہ کو

رد کر دیا جنہوں نے سپر کی پناہ کو

جمیل مظہری کے اس مرثیہ میں کل کتنے بند ہیں؟

70

71

72

73

 
 
 
 

98.

ورود مسعود کے تیرہواں باب کا عنوان کیا ہے ہے؟

علی گڑھ

جامعہ ملیہ اسلامیہ

دیار فرنگ

مرحوم دہلی کالج

 
 
 
 
 

99.

 

ہم کو اس کتاب میں اس شخص کا حال لکھنا ہے جس نے چالیس برس برابر تعصب اور جہالت کا مقابلہ کیا، تقلید کی جڑ کاٹی اور بڑے بڑے علماء اور مفسرین کو لتاڑا ہے، اماموں اور مجتہدوں سے اختلاف کیا ہے، قوم کے پکے پھوڑوں کو چھوڑا ہے اور ان کو کڑوی دوائی پلائی ہیں”

یہ پیراگراف کس کتاب سے ماخوذ ہے؟

الفاروق

حیات جاوید

نذیر احمد کی کہانی

اردوئے معلیٰ 

 
 
 
 
 

100.

سیتل اور چھٹن شاہ فقیر کس ناول کے کردار ہیں؟

گودان ۔۔۔ خدا کی بستی

ٹیڑھی لکیر۔۔۔۔ ایک چادر میلی سی

آگ کا دریا۔۔۔ اُداس نسلیں

امراؤ جان ادا۔۔۔۔ بستی